ہری پور : صحافی بخشیش الہیٰ کا نا حق قتل انتہا ئی افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پیر صابر شاہ

اس ضمن میں وزیر اعظم اور وزیر اطلاعات سے ملاقات کر کے مقتول کے خاندان کو انصا ف و امداد کی فراہمی کی بھر پور کوشش کرینگے،سابق وزیر اعلیٰ سرحد کی ہری پور پر یس کلب میں بخشیش الہیٰ شہید کی فاتحہ کیلئے آمد کے موقع پر گفتگو

منگل 13 جون 2017 22:53

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2017ء) صحافی بخشیش الہیٰ کا نا حق قتل انتہا ئی افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،اس ضمن میں وزیر اعظم اور وزیر اطلاعات سے ملاقات کر کے مقتول کے خاندان کو انصا ف و امداد کی فراہمی کی بھر پور کوشش کرینگے ،ہری پور کی تاریخ میں ایسا المناک واقعہ کبھی رونما نہیں ہوا اس طرح کے المناک واقعات کسی بھی مہذب معاشرے کیلئے انتہائی نقصا ن دہ ہیں ،پاکستان مسلم لیگ ن ہمیشہ آزادی صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھا ئے ہیں ان خیالا ت کااظہار سابق وزیر اعلیٰ سرحد اور پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر پیر صابر شاہ نے گذشتہ روز ہری پور پر یس کلب میں بخشیش الہیٰ شہید کی فاتحہ کیلئے آمد کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر صدر پر یس کلب ذاکر حسین تنولی ،جنرل سیکر ٹری ملک فیصل اقبال ،جوائنٹ سیکر ٹری حافظ جاوید الحق ،یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکر ٹری عرفان مبارک کے علاوہ ن لیگ کے اقلیتی ممبر قومی اسمبلی سردار رمیش کمار ،ضلعی صدر حامد شاہ ،جنرل سیکر ٹری سجاد خان بگڑ ہ و دیگر بھی موجود تھے ،سابق وزیر اعلیٰ سر حد نے بیہمانہ قتل کی شدید مذمت کر تے ہو ئے کہاکہ مذکورہ قتل صرف مقتو ل کے خاندان کا ہی نہیں بلکہ جر نلسٹ کیمونٹی کا بھی انتہائی نقصان ہے ،متوفی نے ہمیشہ مثبت صحافت کی اور اپنے بہترین اخلاق سے لوگوں کے دل جیتے انہوں نے کہاکہ وہ انفرادی سطح پر بھی جبکہ پارٹی سطح پر بھی نہ صرف مقتول خاندان کو انصاف کی فراہمی بلکہ امداد کی فراہمی کیلئے بھی اپنا مثبت کردار ادا کرینگے انہوں نے کہاکہ ن لیگ شروع دن سے اس کیس کو اپنا ذاتی کیس سمجھ کر انصاف کے حصول کیلئے کی جانیوالی کاوشوں میں شریک ہے۔