ایا م شہا دت حضر ت علی ابن ابو طا لب کے سلسلے میں پو رے ضلع میں سیکو رٹی کے انتظا ما ت سخت کئے جا ئیں، شیعہ علما ء کو نسل حیدرآباد

منگل 13 جون 2017 23:01

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2017ء) شیعہ علما ء کو نسل پاکستان حیدرآباد کے آر گنا ئز ر مو لا نا سید ذوالفقار علی کا ظمی، مصطفی علی حیدری ، ساجد حسین جعفر ی ، حیدرعلی چانڈ یو ، مو لا نا سخا وت حسین ،مو لا نا زاہد حسین جعفر ی ،عابد عبا سی جعفر ی ،انتظا ر تقو ی ودیگر نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایا م شہا دت حضر ت علی ابن ابو طا لب کے سلسلے میں 18رمضا ن المبا رک سے 21رمضا ن المبا رک تک پو رے ضلع حیدر آباد میں سیکو رٹی کے انتظا ما ت سخت کئے جا ئیں اور خا رجی و اندرونی راستو ں کی چیکنگ کی جا ئے ،انہو ںنے میئر حیدرآباد سے بھی مطا لبہ کیا کہ 21رمضا ن المبا رک کو جلو س یو م شہا دت کے موقع پر جلو س کے راستو ں میں بو ہر ی با زار ،لچپت روڈ ، اسٹیشن روڈ پر صفا ئی ستھرائی کے کاموں کو یقینی بنایا جائے اور روڈ وں کی مرمت کروائی جائے جبکہ کھلے گٹروں کے ڈھکن لگا ئے جا ئیں اور اسٹر یٹ لا ئٹس کی تنصیب کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :