قائد اعظم تھرمل پاور لمیٹڈ کمپنی نے بھکی گیس پاور پلانٹ لگا کر ایک شاندار کام کیا ہے، پاور پلانٹ کی ٹربائن کی تکنیکی خرابی کو دور کر لیا گیا ہے اور اب پلانٹ سے 300 میگا واٹ سے زائد بجلی بحال ہو چکی ہے ،منصوبے میں اربوں روپے کی حقیقی معنوں میں بچت ہوئی ہے ،عوام کو اس منصوبے سے سستی بجلی مل رہی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریفو قائد اعظم تھرمل پاور لمیٹڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس میں خطاب

منگل 13 جون 2017 23:15

قائد اعظم تھرمل پاور لمیٹڈ کمپنی نے بھکی گیس پاور پلانٹ لگا کر ایک شاندار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی صدارت قائد اعظم تھرمل پاور لمیٹڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا، انہوں نے کہا کہ بھکی گیس پاور پلانٹ کی ٹربائن کی تکنیکی خرابی کو دور کر لیا گیا ہے اور اب پلانٹ سے 300 میگا واٹ سے زائد بجلی بحال ہو چکی ہے جبکہ دوسری گیس ٹربائن کی تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے لئے دن رات کام کیا جا رہا ہے - انہوںنے کہاکہ یہ منصوبہ پنجاب حکومت کے دیگر منصوبوں کی طرح شفافیت ، معیار اور تیز رفتاری سے تکمیل کا شاہکار ہے - اس منصوبے سے حاصل ہونے والی بجلی صارفین کو سستی مل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

بروز منگل وزیراعلی محمدشہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم تھرمل پاور لمیٹڈ کمپنی نے بھکی گیس پاور پلانٹ لگا کر ایک شاندار کام کیا ہے اور اس منصوبے میں اربوں روپے کی حقیقی معنوں میں بچت ہوئی ہے - وزیراعلی نے ہدایت کی کہ منصوبے کو دیدہ زیب بنانے کیلئے لینڈ سکیپنگ کی جائے - لینڈ سکیپنگ کا کام آؤٹ سورس کیا جائے - چیف ایگزیکٹو آفیسر قائد اعظم تھرمل پاور لمیٹڈ احد چیمہ نے کمپنی کی کارکردگی بارے بریفنگ دی-صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز قائد اعظم تھرمل پاور لمیٹڈ چوہدری عارف سعید ، صدر ایوان صنعت و تجارت لاہورعبدالباسط، معروف بزنس مین سید مراتب علی ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ، کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی، سیکرٹریز خزانہ ، توانائی اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-