کراچی کو آگ اور خون سے محفوظ کرنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کا سب سے بڑا کارنامہ ہے، علی اکبر گجر

ن لیگی قیادت نے سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر کراچی میں برسوں پرانے فسادات ،ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ کلچر کا خاتمہ کیا، پارٹی اجتماعات سے گفتگو

منگل 13 جون 2017 23:25

ُُٰ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں کراچی اور اندروں سندھ کے ہر شہری کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کئے لئے ضمنی انتخاب میں میاں محمد نواز شریف کے نامزد امیدوار کی کامیابی یقینی بنائیں․کراچی کو آگ اور خون سے محفوظ کرنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کا سب سے بڑا کارنامہ ہی․ سندھ کی بادشاہت اور درباریوں کے ہاتھوں میں کراچی مقتل گاہ بنا رہا پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سواکسی نے کراچی میں معصوم اور بے گناہ پاکستانیون کے قتل عام پر آواز نہیں اٹھائی پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر اور کراچی کے حلقہ PS-114 کے ضمنی انتخاب کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچ کو لاشوں اور ہڑتالوں سے نجات دلانے والی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت بانیان پاکستان کی اولادوں اور شہر قائد کے رہنے والوں کی حقیقی ہمدرد ہی․ حلقہ PS-114 کے ووٹر کراچی کو آگ اور خو ن کی ہولی سے نجات دلانے والے میانں محمدنواز شریف کا ساتھ دیکر کراچی اور پاکستان کے امن کو یقینی بنانے کئے لئے تاریخ ساز کردار کا حصہ بن جائیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر کراچی میں برسوں کے فسادات تارگٹ کلنگ اور بھتوں کا خاتمہ کر کے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی قوم کے مفادات کا تحفظ فقط پاکستان مسلم لیگ(ن) کے منتخب نمائندے ہی کر سکتے ہیں․ کراچی کے حلقہ PS-114 کے دورے کے دوران پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ووٹرز اور پارٹی کارکنان کے اجتماعات سے گفتگو کرتے ہوئے نامزد امیدوار علی اکبر گجر نے کہا کہ اہل کراچی اپنے شہر کا امن بحال کرنے پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کا ساتھ دے کر آج اور مستقبل کے کراچی کو محفوظ بنانے کے لئے اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کریں․ آئندہ ماہ ۹ جولائی کو ہونے والے کراچی کے حلقیPS-114 سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار علی اکبر گجر نے پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ حلقے کے دورے کے دوران مختلف مقامات پت گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ اور کراچی کے شہریوں سے تعاون کی طلب گار ہے تاکہ ہم سب مل کر صوبے کے رہنے والوں اور ان کی آئندہ نسلوں کا مستقبل تابناک بنا سکیں․ سندھ پر کئی دہائیوں سے بادشاہت کرے والے اور ان کے درباری کراچی کے ہزاروں بے گناہ شہیدوں کے خون کا حساب دینے کی بجائے بھتوں ڈکیتیوں اور ہڑتالوں کے دور کو واپس لانا چاہتے ہیں․ حلقہ PS-114 کے ووٹر ماضی کے کراچی اور آج کے کراچی کا موازنہ کریں اور اپنے ضمیر کی آواز پر اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کریں۔