لیبر ڈیپارٹمنٹ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کا چھاپے ، گھنائونے کاروبار میں ملوث 3 ری سائیکلنگ فیکٹریوںکو سیل کردیا

سوہان اوراقبال ٹائون میں قائم فیکٹریوں اسپتالوں کی استعمال شدہ مضرصحت بوتلوں ، سرنجوں اوریورین بیگز کو ری سائیکل کر کھانے پینے کی چیزوں کیلئے پیکنگ مصنوعات تیار کرتی تھیں

منگل 13 جون 2017 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقوں سوہان اوراقبال ٹائون میں اسپتالوں میں استعمال شد ہ انتہائی مضر صحت فضلہ جس میں پلاسٹک کی بوتلوں ، سرنجوں اوریورین بیگز شامل ہیں کو ری سائیکل کر بچوں کے کھانے پینے میں استعمال ہونے والی مصنوعات بنانے کا گھنائونا کاروبار کرنے والی 3 فیکٹریوں پر ضلعی انتظامیہ کے لیبر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے چھاپے مار کر سیل کردیا ، مذکورہ فیکٹریاں گذشتہ کئی سالوں سے اسلام آباد واور راولپنڈی سمیت گردونواح کے سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں سے روزانہ کی بنیاد پر فضلہ اکٹھا کر کے اسے ری سائیکل کرتی تھیں اور اس فضلہ سے روزمرہ استعمال کی کھانے پینے کی مصنوعات جن میں شربت پینے والے پائپ، کھانے والی پلاسٹک کے چمچ ، پلیٹین ،فیڈر اور پانی کی بوتلیں بنا کر اسلام آباد اور راولپنڈی سمیٹ گردونواح کی مارکیٹوں میں سپلائی کرتے تھے اوروہاں کے باسیوں کو جان لیوا بیماریوں میں مبتلا کرنے جیسا گھنائونے جرم کا ارتکاب کرتے تھے ، مذکورہ فیکٹریوں کے گردونواح کے باسیوں نے بتایا کہ گذشتہ کئی سالوں سے موت کا کاروبار کرنے والی ان فیکٹریوں پر چھاپے مارے گئے لیکن کچھ دن بعد کھول دیا جاتارہا ہے اور فیکٹریوں کے مالکان نے دوبارہ مضر صحت پلاسٹک کی مصنوعات بنانی اور بیچنی جاری رکھیں ، تاہم اس دفعہ ان تینوں فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کیلئے مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :