بلوچستان سیاسی لحاظ سے جمعیت کاگھرہے،مسلمانوں کوطاغوتی اوراستعماری قوتوں کی سازشوں سے بچاناہوگا،مولانا فضل الرحمن

ہماری سیاست اصول پرمبنی ہے ،اپوزیشن میں رہ کرحکومت کے اچھے کاموں کی تعریف کی ،اتحادی ہونے کے باوجود غلط کاموں کی مذمت کی سردار نجیب سنجرانی اورساتھیوں کی شمولیت سے جمعیت کی قوت میں اضافہ ہوگا،سربراہ جے یو آئی (ف) کا شمولیتی تقریب سے خطاب

منگل 13 جون 2017 23:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ بلوچستان سیاسی لحاظ سے جمعیت کاگھرہے،مسلمانوں کوطاغوتی اوراستعماری قوتوں کی سازشوں سے بچاناہوگا۔سردار نجیب سنجرانی اوران کے ساتھیوں کی شمولیت سے جمعیت کی قوت میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ پرمسلم لیگ (ن) کے سابقہ رہنماؤں اورچاغی کی قبائلی وسیاسی شخصیت سردارنجیب سنجرانی،داؤدخان کھرل،میراویس ہجوانی،نثارخان کاکڑ،امیرمحمددرانی،صلاح الدین سنجرانی،فضل کریم رخشانی اورٹکری نوراحمدساسولی کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت مولاناعبدالغفورحیدری،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناامیرزمان،مولاناعبداللہ جتک ، حاجی محمدحسن شیرانی،سیدجانان آغا،مفتی گلاب کاکڑ،مولاناعبدالباری آغا،حاجی محمدعثمان بادینی،حاجی منظوراحمدمینگل،حافظ عبداللہ گورگیج، ناصرمسیح، مولانانجیب اللہ اورمولانایارمحمدکی موجودگی میں جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،شمولیتی تقریب سے مولاناعبدالغفورحیدری،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناامیرزمان،مولاناعبداللہ جتک اورسردارنجیب سنجرانی نے بھی خطاب کیا،مولانافضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری سیاست اصول پرمبنی ہے ہم نے اپوزیشن میں رہ کرحکومت کے اچھے کاموں کی تعریف کی اورحکومت کے اتحادی ہونے کے باوجودحکومت کے غلط کاموں کی مذمت کی اورمستردکیاہم نے یہ روایات ختم کردی کہ حکومت میں شامل ہوتوسب کچھ اچھااوراپوزیشن میں ہوتوسب کچھ براہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان اورخیبرپشتونخواکے بعداب سندھ اورپنجاب میں بھی جمعیت کی پوزیشن مستحکم ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت اوردیگرپارٹیوں کی سیاست میںبہت بڑابرق ہے عوام جمعیت کی سیاست کودیگرپارٹیوں کی نگاہ سے نہ دیکھے انہوں نے کہاکہ ماضی میں مسلمانوں اورکفارکے درمیان تلوارکے ذریعے جنگیں ہوتی تھیں دونوں جانب تلوارکااستعمال ہوتاتھامیدان میں حق اورباطل مدمقابل تھے پھربندوق ،ٹینک اورجہازکے ذریعے جنگیں لڑی جاتی تھیں اورآج عوامی قوت کے حصول سے یہ جنگ لڑی جاتی ہے جمعیت باطل قوتوں کے خلاف میدان میں برسرپیکارہے جمعیت کی سیاست کودیگرپارٹیوں کی سیاست پرقیاس نہ کیاجائے انہوں نے کہاکہ جمعیت کے تمام رہنماؤں کے دامن کرپشن،بدعنوانی ،آف شورکمپنیوں سمیت ہرقسم سکینڈلزسے صاف ہیں جمعیت کی سیاست اسلام کی سربلندی اورملک کی ترقی کے لئے ہے آج دنیابھرمیں مسلمانوں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پرقتل کیاجارہاہے اوراستعماری قوتوں کی سازشوں سے مسلمان آپس میں دست وگریبان ہیں جس کافائدہ دشمن کواورنقصان ہماراہوگاانہوں نے کہاکہ جولوگ مسلح جہادکرتے ہیں ان سے کوئی اس جہادکے نتائج کی گرنٹی نہیں لیتاہے توسیاسی جدوجہدکے نتائج کی گرنٹی کیوں لیاجاتاہے ،تقریب سے مولاناعبدالغفورحیدری،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناعبداللہ جتک نے خطاب کرتے ہوئے سردارنجیب سنجرانی اوران کے ساتھیوں کوجمعیت میں شمولیت پرمبارکباددیتے ہوئے کہاکہ انہوںنے بروقت اوراچھافیصلہ کیاجمعیت تمام مایوس طبقات کے لئے امیدکی کرن ہے ان کی شمولیت سے چاغی سمیت مختلف اضلاع میں جمعیت کی قوت میںاضافہ ہوگااورضمنی الیکشن میں جمعیت کوفائدہ ہوگاانہوں نے کہاکہ عام طورپرلوگ حکومتی پارٹیوں میں شمولیت اختیارکرتے ہیں لیکن بلوچستان میں لوگ حکومتی پارٹیوں سے مستعفی ہوکرجمعیت میں شمولیت اختیارکررہے ہیںجوحکومت کی کارکردگی پرعدم اعتمادہے۔