کوئٹہ سیکیورٹی اداروں کی لارروائیاں‘ کالعدم بی ایل اے کے 2 کمانڈرز اور ایک دہشتگرد ہلاک

بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی 80 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے‘وزیر داخلہ بلوچستان دہشتگردوں کے موبائل فون سے افغانستان میں ٹریننگ کیمپوں کے ثبوت برآمد

بدھ 14 جون 2017 11:59

کوئٹہ سیکیورٹی اداروں کی لارروائیاں‘ کالعدم بی ایل اے کے 2 کمانڈرز ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) کوئٹہ میں قوم کے محافظوں نے کالعدم بی ایل اے کے 2 کمانڈرز اور ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔بلوچستان میں بدامنی پھیلانے والوں کیخلاف پولیس ایکشن میں آئی، کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر پولیس سے مقابلے کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں ہی ایف سی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کے 2 اہم کمانڈرز ہلاک کردئیے، صوبانی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے مطابق نذر محمد عرف بیبرک اور محمد جان عرف چھوٹا لیلا کوئٹہ اور گرد و نواح میں 17 بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی 80 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

فورسز کے مطابق دہشتگردوں کے موبائل فون سے افغانستان میں ٹریننگ کیمپوں کے ثبوت بھی ملے ہیں۔ بلوچستان حکومت کے مطابق ملک دشمن میں کارروائیوں میں ملوث افراد کے پاس ریاستی رٹ تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔