افغانستان میں امریکی دستوں کی تعداد بارے پینٹاگون کو صدارتی اجازت مل گئی

بدھ 14 جون 2017 13:23

افغانستان میں امریکی دستوں کی تعداد بارے پینٹاگون کو صدارتی اجازت ..
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کو افغانستان میں تعینات ملکی فوجیوں کی تعداد کا نئے سرے سے تعین کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیصلے کے بعد امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس افغانستان میں امریکی فوجیوں کی آئندہ تعداد کا تعین خود کر سکیں گے۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس عراق اور شام کے لیے بھی وزیر دفاع کو اس طرح کے اختیارات دے چکا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں تقریباً ساڑھے آٹھ ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں جبکہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے 5 ہزار اضافی فوجی افغان دستوں کومشاورت اور تربیت فراہم کر رہے ۔

متعلقہ عنوان :