علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی، نائیرین مسافر سے ہیروئن برآمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 جون 2017 14:27

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جون 2017ء) : علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کی۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف حکام نے لاہور سے استنبول جانے والے نائیجیرین مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد کی۔

(جاری ہے)

اے این ایف حکام نے بتایا کہ ہیروئن نائجیرین مسافر میتھیو کے سامان میں سے برآمد کی گئی۔ مسافر سے برآمد کی گئی ہیروئن کو قبضے میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :