قطری حکومت نے معاشی پابندیوں کے باوجود محصورین غزہ کیلئے امداد جاری کردی

بدھ 14 جون 2017 14:39

قطری حکومت نے معاشی پابندیوں کے باوجود محصورین غزہ کیلئے امداد جاری ..
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) خلیجی ممالک کی طرف سے قطرپر معاشی پابندیاں عائد کرنے کی تمام ترکوششوں اور دوحہ کا اقتصادی محاصرہ کرنے کے باوجود قطری حکومت نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محصورین غزہ کی امداد جاری رکھی ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے قائم کردہ قطری کمیٹی نے وزارت برائے ہاؤسنگ کے تعاون سے جنگ سے متاثرہ گھروں کی مرمت کیلئے متاثرین کو مالی امداد کی پہلی قسط جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

قطری حکومت کی طرف سے ’باوقار رہائش گاہ‘ کے عنوان سے جاری مہم کے تحت 127 میں سے 28 خاندانوں میں امدادی رقم تقسیم کی۔ اگلے مراحل میں دیگر متاثرہ غریب کنبوں میں بھی امداد تقسیم کی جائیگی۔خیال رہے کہ قطر کی طرف سے یہ امداد ایک ایسے وقت میں تقسیم کی گئی ہے جب دوسری جانب بعض خلیجی ملکوں نے قطر کا معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے قریبی بعض ممالک نے الزام عائد کیا ہے کہ قطر دہشت گرد تنظیموں کی مدد کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :