ایوب میڈیکل کالج کی طالبہ نے بی ڈی ایس امتحان میں کالج میں پہلی اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

بدھ 14 جون 2017 14:45

ایوب میڈیکل کالج کی طالبہ نے بی ڈی ایس امتحان میں کالج میں پہلی اور ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) ایوب میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبہ نے بی ڈی ایس کے امتحان میں ایوب میڈیکل کالج میں پہلی جبکہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

ایوب میڈیکل و ڈینٹل کالج ایبٹ آباد کی طالبہ صدف سعید اعوان نے بی ڈی ایس فائنل ایئر میں 1200 میں سے 980 نمبر لیکر ایوب میڈیکل کالج میں ٹاپ کرنے اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

صدف سعید نے اپنی کامیابی کو اپنے ٹیچرز کی محنتوں اور والدین کی دعائوں کا ثمر قرار دیا ہے۔ ایوب ڈینٹل کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارم مشتاق نے صدف سعید کو نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی آئندہ کامیابی کیلئے بھی نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :