Live Updates

عمران خان جب جواب نہیں دے سکتے تو بدزبانی پر اُتر آتے ہیں‘

ان کو اب تمیز سکھائیں گے، عمران خان کس طرح کے دلیر ہیں جو اشتہاری ہونے کے باوجود کہیں پیش نہیں ہوئے،گرفتاری دینے کی ہمت کرکے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوں، پوری قوم کہہ رہی ہے یکم جون والے ٹوئٹ کا کیا ہوا‘عمران خان نے بہنوں ،بیوی کے نام پر پیسہ اکھٹا کیا،پرویز مشرف کچھ نہیں نکال سکا تو آپ کس کھیت کی مولی ہیں‘2018 کے انتخابات میں (ن)لیگ دو تہا ئی کی اکثریت حاصل کریگی مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں حنیف عباسی ‘ دانیال عزیز کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 14 جون 2017 15:06

عمران خان جب جواب نہیں دے سکتے تو بدزبانی پر اُتر آتے ہیں‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان جب جواب نہیں دے سکتے تو بدزبانی پر اُتر آتے ہیں‘ان کو اب تمیز سکھائیں گے، عمران خان کس طرح کے دلیر ہیں جو اشتہاری ہونے کے باوجود کہیں پیش نہیں ہوئے،گرفتاری دینے کی ہمت کریںاور انسداد دہشتگردی کی عدالت میںپیش ہوں، پوری قوم کہہ رہی ہے یکم جون والے ٹوئٹ کا کیا ہوا،عمران خان نے بہنوں ،بیوی کے نام پر پیسہ اکھٹا کیا،پرویز مشرف کچھ نہیں نکال سکا تو آپ کس کھیت کی مولی ہیں،2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن دو تہا ئی کی اکثریت حاصل کرے گی۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کے خاندان کے پاس پیسہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پوری قوم کہہ رہی ہے۔یکم جون والے ٹویٹ کا کیا ہوا۔عمران خان کے پاس منی ٹریل نہیں ہے۔انھوںنے کہا کہ عمران خان نے بہنوں ،بیوی کے نام پر پیسہ اکھٹا کیا۔تصویر لیک پر کس کو واپس بھیجا گیا۔بتایا جائے کسی کو گواہ بنانا کوئی تحقیقات نہیں ہوتیں۔

پرویز مشرف کچھ نہیں نکال سکا تو آپ کس کھیت کی مولی ہیں۔مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف کیس الیکشن کمیشن بھیجنے سے انکار کردیاہے۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے وہ عمران خان کے خلاف کیس خود سنیں گے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان مختلف حیلوں بہانوں سے کیس کو لٹکانے کی کوشش کررہے ہیں۔عمران خان کا وقت آچکا ان کو اب تمیز سکھائیں گے۔

عمران خان جب جواب نہیں دے سکتے تو بدزبانی پر اتر آتے ہیں ۔عمران خان اور ان کی پوری جماعت کے خلاف مقدمات درج ہیں۔عمران خان کس طرح کے دلیر ہیں جو اشتہاری ہونے کے باوجود کہیں پیش نہیں ہوتے ۔عمران خان گرفتاری دینے کی ہمت کریںاور انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں۔دانیال عزیز نے کہا کہ مختلف ادارے عمران خان کے منتظر ہیں۔2018کے انتخابات میں مسلم لیگ ن دوتہائی کی اکثریت حاصل کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات