نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی شمولیت دنیا بھر کے امن اوراستحکام کیلئے ناگزیر ہے‘پاکستان کی جوہری صلاحیت سے خطے میں کسی حد تک امن اور استحکام آیا‘

پاکستان نیوکلیئرسپلائرزگروپ کی رکنیت کے معیار پر پورا اترتاہے کیونکہ اس کی دستاویزات بھارت سے زیادہ مضبوط ہیں ایئرچیف مارشل سہیل امان کا نیوکلیئرسپلائرزگروپ کی رکنیت کے مواقع اورچیلنجز کے موضوع پر خطاب

بدھ 14 جون 2017 15:06

نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی شمولیت دنیا بھر کے امن اوراستحکام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی شمولیت دنیا بھر کے امن اوراستحکام کیلئے ناگزیر ہے‘پاکستان کی جوہری صلاحیت سے خطے میں کسی حد تک امن اور استحکام آیا‘پاکستان نیوکلیئرسپلائرزگروپ کی رکنیت کے معیار پر پورا اترتاہے کیونکہ اس کی دستاویزات بھارت سے زیادہ مضبوط ہیں۔

وہ بدھ کو یہاں نیوکلیئرسپلائرزگروپ کی رکنیت کے مواقع اورچیلنجز کے موضوع پر خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہاہے کہ جنوبی ایشیائی خطے اور پاکستان کی جوہری صلاحیت ہمسایہ ملک کی بڑے پیمانے پر جوہری ہتھیارحاصل کرنے کی خوہش کاردعمل ہے۔ سہیل امان کا کہنا تھا کہنیوکلیرسپلائرزگروپ میں پاکستان کی رکنیت خطے اور دنیابھر میں پائیدار امن اوراستحکام کیلئے ناگزیرہے۔سیمینار سے خطاب میں پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت سے خطے میں کسی حد تک امن اور استحکام آیاہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان نیوکلیئرسپلائرزگروپ کی رکنیت کے معیار پر پورا اترتاہے کیونکہ اس کی دستاویزات بھارت سے زیادہ مضبوط ہیں۔