گوجرانوالہ ‘امتحان کے دوران نقل سے روکنے پر طالبہ نے گردن پر بلیڈ مار کر خود کو زخمی کرلیا‘ہسپتال منتقل

بدھ 14 جون 2017 15:06

گوجرانوالہ ‘امتحان کے دوران نقل سے روکنے پر طالبہ نے گردن پر بلیڈ مار ..
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) امتحان کے دوران نقل سے روکنے پر طالبہ نے گردن پر بلیڈ مار کر خود کو زخمی کرلیا، متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن میں واقعہ گورنمنٹ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ سول لائن میں امتحان کے دوران نقل کرنے سے منع کرنے پر طلبہ عائشہ نے واش ورم میں جا کر خود کو تیز دار آلہ کے وار کر کے شدید ذخمی کر لیا۔

طلبہ کو زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق گرجاکھ کی رہائشی عائشہ ٹیکنیکل بورڈ کے تحت ہونے والے ڈپلومہ کے امتحانات دے رہی تھی اس دوران اساتذہ نے نقل سے روکا تو طالبہ نے واش روم میں جا کر خود کو بلیڈ سے زخمی کرلی۔

متعلقہ عنوان :