بھارت میں کالے جادو کیلئے کالج کی طالبہ کو جانور کا فضلہ کھلا دیا گیا

پیٹ میںدردکی تکلیف پرعامل نے لڑکی کے والدین کے ساتھ ملکر زبردستی فضلہ کھلادیا،چھ افرادگرفتار

بدھ 14 جون 2017 16:17

بھارت میں کالے جادو کیلئے کالج کی طالبہ کو جانور کا فضلہ کھلا دیا گیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) بھارت میں کالے جادو کے نام پر عامل نے گاؤں والوں کے ساتھ مل کر مرگی کی مریضہ اور گریجویشن کی طالبہ کو شدید تشدد کے بعد زبردستی جانور کا فضلہ کھلا دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں عقیدے نے لوگوں کو عقل کا اتنا اندھا کردیا کہ پیٹ کے درد میں مبتلا طالبہ کو گائے کا فضلہ کھلا دیا۔

یہ ہولناک واقعہ ضلع لاتر کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں بی اے کی ایک طالبہ کو پیٹ کے درد کی شکایت تھی لیکن عقل و شعور سے عاری اس کے گھر والوں نے ڈاکٹر سے علاج کی بجائے کالا جادو کرنے والے ہندو عامل کو بلا لیا جس نے لڑکی کیلئے شرمناک طریقہ علاج تجویز کیا اور زبردستی اسے گائے کا فضلہ کھلا دیا اس گھناونی حرکت میں لڑکی کے گھر والوں نے عامل کا بھرپور ساتھ دیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ طالبہ یا کسی اور شخص نے پولیس کے پاس واقعہ کی شکایت درج نہ کرائی، تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اور کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے والد اور عامل سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس لڑکی کے ساتھ ہی گاؤں کی ایک اور خاتون جو مرگی کے مرض میں مبتلا تھی، اس کے ساتھ بھی یہی انسانیت سوز سلوک کیا گیا۔ ان دونوں خواتین کو پہلے خوب مارا پیٹا گیا اور پھر ہاتھ پاؤں باندھ کر زبردستی ان کے ساتھ یہ حیوانی سلوک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :