اللہ پر توکل اور اعلیٰ ترین اخلاق سے فتح مکہ جیسی جیت حاصل ہوسکتی ہے۔ مریم منصور

بدر کے میدان کی پکار آج بھی ہمارے ایمان کو جھنجوڑ رہی ہے۔ مرکزی ناظمہ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان

بدھ 14 جون 2017 17:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی ناظمہ اعلیٰ مریم منصورنے 17رمضان المبارک کے غزوہ بدر اور یوم فتح مکہ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بدر معرکہ حق وباطل تھا جس میں مسلمانوں کا تین سوتیرہ 313کا لشکر اپنے ایمان وشجاعت کی وجہ سے مشرکین کے 1000کے لشکر پر بھاری تھا جس کے ذریعے امت محمدیﷺ کو یہ پیغام دیا گیا کہ دین میں اصل مقصدزمین پر صرف اللہ کی کبریائی ہے انہوںنے کہاکہ ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد ہی غلبہ اسلام کے نافذ کرنے کی جدوجہد کرنا ہے جس میں اگر اس کی جان بھی چلی جائے تو وہ شہادت کے اعلیٰ ترین درجے فائز ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج بدر کے میدان کی پکار ہمارے سوئے ہوئے ایمان کو جھنجوڑرہی ہے اورہم اپنے جان ومال کی پروہ کے بغیر ظلم و استعبداد کی دیواریں گرا کر امت محمدی کو ظالموں کے تسلط سے نجات دلائیں ۔ انہوں نے اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہاکہ فتح مکہ کے بعد نبی کریم ﷺ کے رویہ آج کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے صرف اللہ کی خاطر اپنے دُشمنوں کومعاف کردینا دل میں کینہ وبغض نہ رکھنا غزوہ بدر اورفتح مکہ میں ہی راز مضمر ہے۔