جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق ، لیاقت بلوچ کا رانا نذر الرحمن کے انتقال پر افسوس کا اظہار

بدھ 14 جون 2017 17:40

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق ، لیاقت بلوچ کا رانا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) معروف سماجی شخصیت اور انجمن شہریاں لاہور کے سابق سیکرٹری رانا نذر الرحمن کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، قائم مقام امیر لیاقت بلوچ ، نائب امرا حافظ محمد ادریس ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،اسد اللہ بھٹو ، میاں محمد اسلم ، راشد نسیم ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن ، سید وقاص جعفری ، حافظ ساجد انور، محمد اصغر اور سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سماجی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور غم زدہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔