پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے قومی اور بین الاقوامی سطح کی سرگرمیوں کا سالانہ کلینڈر جاری کردیا

بدھ 14 جون 2017 18:21

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے قومی اور بین الاقوامی سطح کی سرگرمیوں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے قومی اور بین الاقوامی سطح کی سرگرمیوں کا سالانہ کلینڈر جاری کردیاہے ۔جسکے مطابق دو سائیکلٹس اور ایک کوچ ستمبر میں کوریاٹریننگ کیلئے بھیجواجائیگا ۔جبکہ انٹر نیشنل ایونٹ کیلئے قومی کھلاڑیوں کے ٹرائلز جولائی میں لئے جائینگے۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ نے پشاور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن ملک میں ایشین سائیکلنگ یونین اورانٹر نیشنل سائیکلنگ فیڈریشن کی ہدایت کے مطابق بہترین اندازمیں کام کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کئی سال سے پاکستان کے مختلف شہروں میں سائیکلنگ کو ایک منفرد مقام حاصل ہواہے،جبکہ مرد خواتین کی سطح پر کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آگئے ہیں جنہوںنے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سائیکلنگ فیڈریشن کے کلینڈر کے تحت دو قومی سائیکلسٹس اور ایک کوچ ستمبر کے مہینے میں ٹریننگ کیلئے کوریابھیجوایاجائیگا۔جبکہ سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ اور سیکرٹری جنرل ستمبر میں ناورے میں منعقد ہونیوالے انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین کے انتخابات کے ووٹنگ ڈیلیگیشن میں شامل ہوںگے۔انکاکہناتھاکہ اس موقع پر ورلڈ سائیکلنگ چمپئن شپ بھی ہوگی جسمیںپاکستانی کھلاڑی انفرادی تائم ٹرائلز ریس کے ایونٹ میں حصہ لیںگے ۔

سید اظہر علی شاہ نے کہاکہ اس سلسلے میں چاروصوں اور محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں جو لائی کو منعقدہ قومی تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنائی جائے ۔انہوںنے کہاکہ ان کیمپ میں سے 4کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا ،جنہیں مزید ٹریننگ دی جائے گی اور اسکے بعد حتمی ٹرائلز کے ذریعے دو کھلاڑیوں کا چنائوکرکے اسے انٹرنیشنل ایونٹ کیلئے بھیجوایاجائیگا۔

سید اظہر علی شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہاہے کہ انکی نظریںملک میں سائیکلنگ کھیل کے فروغ پر لگی ہوئی ہے یہی وجہ ہے ہم نے عدالت سے تمام کیسز واپس لے چکے ہیں ،ہماری بھرپور کوشش رہی ہے کہ اپنی صلاحیتوں کو اختلافات کے بجائے سائیکلنگ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کوسامنے کیلئے بروئے کارلایاجائے۔انہوںنے کہاکہ ملک میں کھیلوں کی تباہی کا ذمہ دار شعبہ سپورٹس کے ٹھیکیدار ہیں ،کیونکہ ان ٹھیکیداروں نے اپنی ذاتی مفادات کی کاطر ملک میں کھیلوں کا بیڑہ غرق کیاہے ۔کیونکہ 2013سے آج تک قومی گیمز اور بین الصوبائی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد نہ ہوسکا جسکے باعث ملک میں کھیلوں کے میدان ویران اور کھلاڑی پریشان ہیں۔

متعلقہ عنوان :