سٹیل مل کے 13ہزار سے زائد ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

بدھ 14 جون 2017 18:29

سٹیل مل کے 13ہزار سے زائد ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) سند ھ ہائی کورٹ نے پاکستان اسٹیل مل کے 13ہزار سے زائد ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت درخواست گذاروں کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان کے اسٹیل کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے انصاف یونین کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ اسٹیل مل ملازمین کو احکامات کے باجود تنخواہیں جاری نہیں کی جارہی ہیں ۔تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں،کئی ملازمین خود کشی کرچکے ہیں۔پروڈنٹ فنڈ ٹرسٹ کے نام پر ملازمین کی تنخواہوں سے ماہوار 22کروڑ روپے کاٹے جارہے ہیں۔اسٹیل ملز انتظامیہ کی جانب سے کٹوتی کی رقم متعلقہ اکاونٹ جمع نہیں کرائی جارہی۔2009سے اب تک 45ارب روپے کٹوتی کی جا چکی ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے اور پروڈنٹ فنڈز کی رقم متعلقہ اکاونٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست گذاروں کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :