سندھ کے صنعتی کارکنوں کی شفاف طریقے سے رجسٹریشن کے لئے بینظیر مزدور کارڈ کے اجراء کے لئے نادرہ کے ساتھ معاہدے پر غور کررہے ہیں، ناصر شاہ
پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ مزدوروں کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں،بینظیر مزدور کارڈ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے، وزیر اطلاعات ومحنت سندھ
بدھ 14 جون 2017 19:45
(جاری ہے)
سدرہ علی اور دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر محنت سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سوشل سیکورٹی کے تحت تمام رجسٹرڈ کارکنوں کی نادرا سے بینظیر مزدور کارڈ کی فراہمی کے لئے ایک معاہدے پر غور کررہے ہیں جس کے تحت تمام صنعتی کارکنوں کو مربوط نظام کے ذریعے سہولیات فراہم کرنے کے لئے شفافیت اور موثرطور پر خدمات فراہم کرسکیں گے ۔
نادرا کی جانب سے بینظیر مزدور کارڈ کے ذریعے تمام ڈیٹا بیس رجسٹریشن اور طبی سہولیات کے ساتھ دیگر سہولیات کو بھی یقینی بنانے کے لئے ایک کمیٹی قائم کی گئی جو نادرا کی سفارشات پر تبادلہ خیال کرکے حتمی طور پر عملی شکل میں صنعتی کارکنوں کو کارڈ فراہم کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ مزدوروں کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور ادارے قائم کرکے انہیں معاشرے کا کار آمد فرد بنانے کے لئے ان کی غربت میں کمی کرنے اور معیار زندگی بلند کرنے کے لئے فلاحی منصوبے اور پروگرام ترتیب دیئے ہیں ۔بینظیر مزدور کارڈ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس سے انہیں تمام سہولیات اور خدمات میسر ہوسکیں گی ۔ڈائریکٹر جنرل نادرا کرنل محمد احمد خٹک اور ان کی ٹیم قیصر اقبال اور خالد ولید نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بینظیر مزدور کارڈ کے بنیادی جز ،طریقہ کار اور استعمال کے بارے میں آگاہی دی ۔رجسٹریشن ، پروفائلنگ ،کیٹیگری وایز۔ویری فیکشن اور آجر اور اجیر ے درمیان شفافیت کو یقینی بنانے کے بارے میں اقدامات سے آگاہی دی اس موقع پر دو کارڈ نمونے کے طور پر منظوری کے لئے پیش کئے گئے جس پر بہت جلد پیش رفت کی جائے گی انہوں نے نادرا کی طرف سے مختلف خدمات کے بارے میں آگاہی دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.