دوسرا آل لیاری ڈی گول نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ ذیشان فٹ بال کلب نے جیت لیا

بدھ 14 جون 2017 20:55

دوسرا آل لیاری ڈی گول نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ ذیشان فٹ بال کلب نے جیت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) رائے 63کے زیر اہتمام محراب خان عیسیٰ خان روڈ نوالین پر جاری " دوسرا آل لیاری حاجی اسماعیل و ندیم یادگاری ڈی گول نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ"میں شہید ذیشان فٹ بال کلب نے زید اسپورٹس فٹ بال کلب کو 6-1سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم شہید ذیشان کلب کی جانب سے علی نواز نے 3اور فدا نے 3گول اسکور کئے جبکہ رنر اپ ٹیم زید اسپورٹس کی جانب سے واحد گول سمیر نے کیا ۔میچ کے اختتام پر مہما ن خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بھاشانی بروہی سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ راشد (ارباب ) ،خالد ROY،فیصل خان ،انس ٹورنامنٹ سیکریٹری واجہ کریم ،سمیر وینازئی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :