یورینیم ہتھیاروں کااستعمال ،ْسربیا، نیٹو کیخلاف عالمی عدالت جائیگا
بدھ 14 جون 2017 21:40
(جاری ہے)
اس فضائی کارروائی کے لیے اقوام متحدہ نے اجازت نہیں دی تھی جس میں سینکڑوں نہتے شہری ہلاک ہوگئے تھے۔نیٹو نے یہ فضائی حملہ اس وقت کیا تھا جب یوگوسلاویہ کے صدر اسلوبودان میلوشویچ نے خود مختاری کا مطالبہ کرنے والے کوسوو کے البانوی پاشندوں کے ساتھ امن معاہدہ کے ساتھ ان کا کریک ڈاؤن ختم کرنے سے انکار کردیا تھا۔
خیال رہے کہ قانونی چارہ جوئی کرنے والی ٹیم نے الزام عائد کیا کہ نیٹو نے 1999 کی بمباری میں 10 سے 15 ٹن یوینیم متاثر اسلحہ استعمال کیا تھا جس سے 18 سال کے بعد بھی شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بمباری سے 33 ہزار افراد بیمار ہوئے۔نیٹو کے میڈیا آفس کا کہنا تھا کہ وہ سربیا کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے واقف ہیں تاہم اس پر مزید بات کرنے سے انکار کیا۔2000 میں یورینیم کے استعمال کے حوالے سے ایک رپورٹ میں اتحاد نے عراق اور بلقان میں ہتھیاروں کے استعمال کو تسلیم کیا تھا، رپورٹ کے مطابق امریکی اور برطانوی فوج نے 300 میٹرک ٹن یورینیم زدہ گولہ بارود (ڈی یو) عراق میں استعمال کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’نیٹو نے کوسوو میں ڈی یو ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق کی جہاں انھوں نے تقریبا 10 میٹرک ٹن ڈی یو کا استعمال کیا۔واضح رہے کہ سابق یوگوسلاویہ کے حوالے سے قائم اقوام متحدہ کرمنل ٹریبونل نے تسلیم کیا تھا کہ نیٹو طیاروں کی جانب سے بمباری کے لیے یورینیم ہتھیار استعمال کیے گئے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’ڈی یو ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کا معاہدہ موجود نہیں‘ تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.