Live Updates

پاکستانی شاہینوں نے سیمی فائنل میں چیمپئیز ٹرافی کی ہاٹ فیورٹ انگلش ٹیم کو 8 وکٹوں سے دھول چٹا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان نے انگلینڈ کا جیت کیلئے دیا گیا212 رنز کا ہدف 37.1 اوور میں حاصل کر کے پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کیا‘ بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے بعد بیٹسمینوں نے بھی پوری ذمہ داری کا مظاہرہ کیا پاکستان کی جانب سے حسن علی 3 قیمتی وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار ‘ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کر کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا‘فتح ملتے ہی منچلے سڑکوں پر نکل آئے‘ڈھول کی تھاپ پر رقص پاکستان کی جانب سے اظہر علی 76، فخر زمان 57،بابر اعظم 38اور محمد حفیظ 31رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں مقابلہ بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین (کل)دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے 18جون کو اوول کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا وزیر اعظم نواز شریف ‘ و زیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ‘ عمران خان ‘ رضا ربانی ‘ مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر سیاسی قائدین نے ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارک باد ‘فائنل میں جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

بدھ 14 جون 2017 21:48

پاکستانی شاہینوں نے سیمی فائنل میں چیمپئیز ٹرافی کی ہاٹ فیورٹ انگلش ..
کارڈف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) پاکستانی شاہینوں نے چیمپئیز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کی ہاٹ فیورٹ انگلش ٹیم کو 8 وکٹوں سے دھول چٹا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کی جانب سے جیت کیلئے دیا گیا212 رنز کا ہدف 37.1 اوور میں حاصل کر کے پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا‘فتح ملتے ہی منچلے سڑکوں پر نکل آئے‘ڈھول کی تھاپ پر رقص ‘ بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے بعد بیٹسمینوں نے بھی پوری ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کر کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی 76، فخر زمان 57،بابر اعظم 38اور محمد حفیظ 31رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، انگلینڈ کی جانب سے جیک بال اور عادل رشید کو اولین وکٹیں نصیب ہوئیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں مقابلہ بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین کل(جمعرات کو) ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے 18جون بروز اتوار کو اوول کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا ‘ وزیر اعظم نواز شریف ‘ و زیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف عمران خان رضا ربانی مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر سیاسی قائدین نے ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے فائنل میں جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔

بدھ کو کارڈف کرکٹ سٹیڈیم می پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5اووز میں 211رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ 46،برسٹو43، بن سٹوکس34 اور کپتان مورگن 33رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ جنید خان اور رومان رئیس نے 2,2اور شاداب خان نے 1وکٹ حاصل کی ۔

جواب میں 212رنز کے ہدف کے تعاقب میں اظہر علی اور فخر زمان نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کیلئے 118رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔پاکستان کی پہلی وکٹ 118رنز کے مجموعی سکور پر گری جب فخر زمان 57رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر بٹلر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے ۔ پاکستان کی دوسرے وکٹ 173رنز کے مجموعی سکور پر گری جب اظہر علی 76رنز بنا کر جیک بال کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔پاکستان نے 212رنز کا ہدف37.1اوورز میں پورا کر لیا ۔ محمد حفیظ 31اور بابر اعظم 38رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ انگلینڈ کی جانب سے جیک بال اور عادل رشید نے 1,1وکٹ حاصل کی ۔ شاندار بائولنگ پر حسن علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ …(رانا)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات