اسلام آباد،ڈاکٹرز کے پرامن احتجاج کو تشدد کے ذریعہ دبانے کا عمل انتہائی ناپسندیدہ ہے جس کے خلاف تمام ڈاکٹرز کمیونٹی متحد ہے، ڈاکٹر عبدالمالک

فوری طور پر تمام گرفتار ڈاکٹرز کو رہا کیا جائے تاکہ مریضوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ،مرکزی صدر (پیما)

بدھ 14 جون 2017 22:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹرز پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ ڈاکٹرز کے پرامن احتجاج کو تشدد کے ذریعہ دبانے کا عمل انتہائی ناپسندیدہ ہے جس کے خلاف تمام ڈاکٹرز کمیونٹی متحد ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی ذمہ داران اور ینگ ڈاکٹرز کو باہمی رابطے اور بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنا چاہئے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فوری طور پر تمام گرفتار ڈاکٹرز کو رہا کیا جائے۔ دونوں جانب سے ایسے اقدامات سے گریز کیا جانا چاہئے جس کے نتیجے میں مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پیما باہمی بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کرنے پر یقین رکھتی ہے اور اس کی زیادہ ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اس ضمن میں اپنے کردار کو سمجھے اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جس کے نتیجے میں اشتعال پھیلے۔۔۔۔(توصیف)