آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد

muhammad ali محمد علی بدھ 14 جون 2017 22:32

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں کامیابی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جون۔2017ء) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کارڈف میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹورنامنٹ کی میزبان اور فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا ہے۔ اس فتح کے بعد آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔ آرمی چیف نے فائنل کیلئے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔