واشنگٹن میں بیس بال کی پریکٹس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں امریکی کانگریس کے رٴْکن اسٹیو کلیس سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے

بدھ 14 جون 2017 23:11

واشنگٹن میں بیس بال کی پریکٹس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں امریکی کانگریس ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے مضافات میں بیس بال کی پریکٹس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں امریکی کانگریس کے ایک سینیئر ری پبلکن رٴْکن اسٹیو کلیس سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پریکٹس ارکان پارلیمان کے درمیان ہونے والے سالانہ بیس بال میچ کے سلسلے میں جاری تھی۔ اسٹیو کلیس کے کولہے میں گولی لگی۔ ان کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دو اہلکار اور کانگریس کا ایک اہلکار بھی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :