لاہور ہائی کورٹ نے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی نجکاری پرجواب طلب کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 15 جون 2017 10:57

لاہور ہائی کورٹ نے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی نجکاری پرجواب طلب کرلیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2017ء) ہائی کورٹ نے ملک کے 3 بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی مجوزہ نجکاری سے متعلق نجکاری کمیشن اور سول ایوی ایشن سے تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں ملک کے 3 بڑے ایئرپورٹس کی نجکاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت میں درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ حکومت لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس کی نجکاری کررہی ہے جو کہ کسی بھی طرح ملک کے مفاد میں نہیں۔عدالت عالیہ نے ائیرپورٹ کی نجکاری کے حکم امتناعی میں 5 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے نجکاری کمیشن، سول ایوی ایشن سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :