سینٹرل جیل کراچی سے کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک دہشتگرد فرار،, پولیس کے 12 اہلکار گرفتار

جمعرات 15 جون 2017 11:12

سینٹرل جیل کراچی سے کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) سینٹرل جیل کراچی سے کالعدم جماعت کے دو خطرناک دہشت گرد فرار ہوگئے۔ نجی ٹلی ویژن چینل کے مطابق سینٹرل جیل کراچی سے فرار ہونے والے دونوں قیدی سینٹرل جیل میں قائم جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کیلئے آئے ہوئے تھے۔ملزم شیخ محمد عرف فرعون اور احمد خان عرف منا کو 2013 میں سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں ملزموں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا، ملزمان فرقہ وارانہ قتل اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے۔عدات نے مجرم احمد خان عرف احمد منا کو ایک کیس میں دس سال قید کی سزا ئی تھی۔ دوسری جانب قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے پر صوبائی وزیر قانون و جیل خانہ جات کے حکم پر سینٹرل جیل پولیس کے 12اہلکاروں کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیاگیا، ان میں جیل سپرنٹنڈنٹ اورڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ بھی شامل ہیں۔