فلم’’جب ہیری مٹ سیجل‘‘ کلاسیکی محبت کی کہانی ہے،شاہ رخ خان

جمعرات 15 جون 2017 11:42

فلم’’جب ہیری مٹ سیجل‘‘ کلاسیکی محبت کی کہانی ہے،شاہ رخ خان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے ٹویٹر اے ایم اے پر فلم ’’جب ہیری مٹ سیجل‘‘ )کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے ایک مداح کے ایک سوال کے جواب میںکہا کہ فلم میں 10 سے زائد گانے شامل ہیں جن میں ایک گانا’’ راہ نما‘‘ بھی شامل ہے جبکہ ایک اور گانا ’’بٹر فلائی ‘‘ ہے جو مجھے بے حد پسند ہے انھوں نے کہا کہ فلم کا ہر گانا بہت اچھا اور سین کی ڈیمانڈ کے مطابق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم’’جب ہیری مٹ سیجل‘‘ کلاسیکی محبت کی کہانی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہدایتکار امتیاز علی کے ساتھ کام کر کے بہت مزا آیا ،وہ بہت مہربان شخصیت ہیں اور بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

متعلقہ عنوان :