مریم نواز نے وزیراعظم کی جوڈیشل اکیڈمی روانگی سے قبل کی تصاویر ٹویٹر پر اپ لوڈ کردیں

تصاویر میں وزیراعظم ہشاش بشاش اور مسکراتے ہوئے نظر آئے آج تاریخ رقم ہوئی دوسروں کو بھی اس خوش آئند مثال کی تقلید کرنی چاہئے، مریم نواز کا ٹوئٹر پیغام

جمعرات 15 جون 2017 12:23

مریم نواز نے وزیراعظم کی جوڈیشل اکیڈمی روانگی سے قبل کی تصاویر ٹویٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم کی جوڈیشل اکیڈمی روانگی سے قبل کی تصاویر ٹویٹر پر اپ لوڈ کردیں‘ تصاویر میں وزیراعظم ہشاش بشاش اور مسکراتے ہوئے نظر آئے‘ مریم نواز نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ آج کے دن تاریخ رقم ہوئی ہے دوسروں کو بھی اس خوش آئند مثال کی تقلید کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف کی جوڈیشل اکیڈمی آمد سے قبل وزیراعظم ہائوس سے روانگی کی تصاویر مریم نواز نے ٹوئیٹر پر اپ لوڈ کیں۔ تصاویر میں وزیراعظم ہشاش بشاش اور مسکراتے ہوئے نظر آئے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ سینیٹر پرویز رشید‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار‘ وزیر دفاع خواجہ آصف‘ مریم نواز اور وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی بھی تھے۔ مریم نواز نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ آج کے دن تاریخ رقم ہوئی ہے دوسروں کو بھی اس خوش آئند مثال کی تقلید کرنی چاہئے۔