تھائی باشندوں کو توقع ہے کہ تھائی لینڈ ۔چین ریلوے پراجیکٹ جلد شروع ہو جائیگا

وزیر اعظم منصوبے پر عملدرآمد کیلئے عبوری آئین کی دفعہ 44کو بروئے کار لاسکتے ہیں ،سکاچائی پانٹ چپکڈی

جمعرات 15 جون 2017 14:28

تھائی باشندوں کو توقع ہے کہ تھائی لینڈ ۔چین ریلوے پراجیکٹ جلد شروع ..
بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) کئی تھائی باشندوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ تھائی لینڈ ۔چین ریلوے پراجیکٹ کی تعمیر جلد شروع کئے جانے کے خواہاں ہیں کیونکہ تھائی وزیر اعظم پرے یوٹ چان ۔ او ۔چا نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ 2014 ء کے عبوری آئین کے تحت ان کو حاصل ’’قطعی اختیارات ‘‘ کو منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

تجارت و ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس (انکڈاڈ ) کے سابق سیکرٹری اور عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او ) کے سابق ڈائریکٹر جنرل سکاچائی پانٹ چپکڈی نے ایک سیمینار کے دوران کہا کہ اس بات کا فیصلہ کرنا وزیراعظم پرے یو پرمنحصر ہے کہ وہ تھائی لینڈ ۔چین ریل پراجیکٹ پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے کے لئے آئین کی دفعہ 144برو ئے کار لائیں تا ہم میں اس کا حامی ہوں کہ تعمیر کو تیز ترکیا جانا چاہئے ۔

(جاری ہے)

حکومت کے مطابق تھائی حکومت نے دارالحکومت بنکاک سے شمال مشرقی صوبہ ناخون راٹ چسیما تک 292کلومیٹر ریلوے لائن کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ناخون راٹ چسیما میں 3.5کلومیٹر حصہ پر کام کا آغاز یقینی طورپر 2017ء میں شروع ہو گا۔منصوبے کے مطابق اس ریلوے لائن کو تھائی ۔لائوس سرحد پر نونگ تھائی تک مزید 355کلومیٹر تک توسیع دی جائے گی اور اس طرح چین ۔

لائوس ریلوے کو آپس میں ملادیا جائے گا ، کئی تھائی باشندوں نے ہائی سپیڈ ریلوے لائن کی تعمیر تیز کرنے کے اقدام کی بھی حمایت کی ۔حکومتی ترجمان سان سن کائیو کمنرڈ کے مطابق پریتھ منصوبے میں بعض قانونی مشکلات حل کے لئے آئندہ ہفتے آرٹیکل 44کا استعمال کریں گے ،2014ء کے عبوری آئین کے آرٹیکل 44میں کہا گیاہے کہ ملک کے مفاد کی خاطر پریتھ قانون سازی، انتظامی یا عدالتی پابندیوں کے ساتھ کوئی بھی اقدام کرسکتے ہیں یا کوئی بھی حکم جاری کرسکتے ہیں ، اس قسم کا حکم ،اقدام اور اس کے مطابق کسی قسم کی کارکردگی آئینی اور حتمی ہو گی ،اگرچہ بیسواں آئین اپریل کے اوائل میں نافذ کیا گیا ہے تا ہم موجودہ حکومت عام انتخابات نئی حکومت کی تشکیل تک دفعہ 44کا بھی استعمال کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :