صومالیہ، ہوٹل پر خودکش حملے میں 9 ہلاک، 20 یرغمال

جمعرات 15 جون 2017 14:55

صومالیہ، ہوٹل پر خودکش حملے میں 9 ہلاک، 20 یرغمال
موغا دیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ایک ہوٹل میں مسلح افراد نے خود کش حملہ کرکے 9 افراد کو ہلاک اور 20 کو یرغمال بنا لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق موغادیشو پولیس کے ایک سینیر عہدیدار میجر ابراہیم حسین نے بتایا کہ ایک مبینہ خود کش بمبار نے بارود سے بھری کار دارالحکومت میں واقع ایک ہوٹل سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔ خود کش حملے اور فائرنگ کیتبادلے میں 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔واقعے کے بعد صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم ’الشباب‘ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔پولیس افسر کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے خود کش حملہ کرکے موغادیشو میں واقع پیزا ہاؤس میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی اور ہوٹل میں موجود کم سے کم 20 افراد کو یرغمال بنانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :