وزیر اعظم کو استثنیٰ حاصل ہے لیکن اس کا استعمال نہیں کیا، آصف کرمانی

جمعرات 15 جون 2017 14:57

وزیر اعظم کو استثنیٰ حاصل ہے لیکن اس کا استعمال نہیں کیا، آصف کرمانی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) وزیر اعظم کے مشیر آصف کرمانی نے کہا کہ وزیر اعظم کو استشنا حاصل ہے لیکن اس کا استعمال نہیں کیا وزیر اعظم کے بیٹے پاکستانی شہری نہیں پھر بھی پیش ہوئے اگر نہ آتے تو کوئی ان کا کیا بگاڑ لیتا جمعرات کے روز جوڈیشل اکیڈمی کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں آصف کرمانی نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنی ذاتی گاڑیوں میں پیش ہوئے اور وزیر اعظم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر تاریخ رقم کی اور بغیر پروٹوکول کے عدالتوں کے احترام میں پیش ہوئے وزیر اعظم کے بیٹے پاکستانی شہری نہیں پھر بھی پیش ہوئے اگر وہ پیش نہ ہوتے تو کوئی ان کا کیا بگاڑ لیتا انہوںنے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ عدالتوں کا ساتھ دیا اور ان کا احترام کیا۔

متعلقہ عنوان :