وزارت بین الصوبائی رابطہ کا بائیو مکینک کیلئی6.5کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے جناح اسٹیڈیم سے ملحقہ 3 کنال اراضی پر لیب کی بلڈنگ کی تعمیر مکمل کر لی گئی

جمعرات 15 جون 2017 15:05

وزارت بین الصوبائی رابطہ کا بائیو مکینک کیلئی6.5کروڑ روپے مختص کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) وزارت بین الصوبائی رابطہ امورنے پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی بائیو مکینکل لیب کی تعمیر کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ساڑھے 6 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دستاویزات کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ امور کے ذیلی ادارے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں ملک کی پہلی بین الاقوامی معیار کی بائیو مکینکل لیب کی تعمیرکے لیے خطیررقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے جناح اسٹیڈیم سے ملحقہ 3 کنال اراضی پر لیب کی بلڈنگ کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔

لیب میں استعمال ہونیوالے آلات اور مشینری کی خریداری آسٹریلیا اور جرمنی سے کی جائیگی، بائیومکینکل لیب کا پروجیکٹ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے تحت مکمل کر لیا جائے گا، لیب کی تعمیر سے پاکستانی کھلاڑیوں کوچز اور آفیشلزکو ملک میں جدید سہولیات میسر ہوں گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور ریاض حسین پیر زادہ نے کہا کہ منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے تعاون پر وزارت خزانہ کے شکرگزار ہیں، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں تعمیر ہونیوالی لیب جنوبی ایشیا کی جدید ترین لیب ہو گی۔

ریاض حسین پیر زادہ نے کہاکہ پروجیکٹ مکمل کرنے کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر وقار احمد کوہدایات جاری کی گئی ہیں، بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہو چکی جبکہ مشینری کی تنصیب بھی جلد کر لی جائے گی جس کے بعد لیب میں کھلاڑیوں کیلیے ڈوپ ٹیسٹ اور دیگر ٹسٹیوں کی سہولت میسر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :