وزیراعظم نے اداروں کو کھلی دھمکی دی ہے،جہانگیر ترین

جمعرات 15 جون 2017 16:17

وزیراعظم نے اداروں کو کھلی دھمکی دی ہے،جہانگیر ترین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سے سیکرٹری جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اداروں کو کھلی دھمکی دی ہے،وزیراعظم کو پتہ چل گیا ہے کہ وہ جے آئی ٹی سے نہیں بچیں گے،اگر کرپشن کا معاملہ نہیں تو پھر کیا،اگر منی ٹریل نہیں تو پھر کرپشن سے پیسہ کمایا ۔

(جاری ہے)

جمعرات وزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہا ہے اگر منی ٹریل نہیں تو پھر کرپشن سے پیسہ کمایا ہے۔وزیراعظم نے اداروں کو کھلی دھمکی دی ہے۔انھوں نے کہا کہ عوام نے پاکستان میں لوٹ مار کے لیے منیڈیٹ نہیں رہا تھا۔وزیراعظم کو پتہ چل گیا ہے کہ وہ جے آئی ٹی سے نہیں بچیں گے۔