نواز شریف صرف شیر ہی نہیں بلکہ شیر دل بھی ہیں‘ مریم نواز

جمعرات 15 جون 2017 16:32

نواز شریف صرف شیر ہی نہیں بلکہ شیر دل بھی ہیں‘ مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2017ء) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف صرف شیر ہی نہیں بلکہ شیر دل بھی ہیں، مخالفین کو بھی خوش آئند مثال کی تقلید کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازنے وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ نوازشریف صرف شیر ہی نہیں بلکہ شیر دل بھی ہیں۔

اس سے قبل مریم نوازنے وزیراعظم ہائوس میں پیشی سے قبل ان کی لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعظم کو ان کے ساتھیوں نے رخصت کیا جس میں وہ خاصے مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جے آئی ٹی میں پیش ہوکرتاریخ رقم کردی اورمخالفین کو بھی خوش آئند مثال کی تقلید کرنی چاہیے ۔