ایئر پورٹس کی مجموزہ نجکاری کیخلاف دائر درخواست پر نجکاری کمیشن ،سول ایوی ایشن سے تفصیلی جواب طلب

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاہور ایئر پورٹ کی نجکاری روکنے کے حکم میں 5 جولائی تک توسیع دے دی

جمعرات 15 جون 2017 16:32

ایئر پورٹس کی مجموزہ نجکاری کیخلاف دائر درخواست پر نجکاری کمیشن ،سول ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے ملک کی3 بڑے ایئر پورٹس کی مجموزہ نجکاری کے خلاف دائر درخواست پر نجکاری کمیشن اور سول ایوی ایشن سے تفصیلی جواب طلب کر لیا جبکہ عدالت نے لاہور ایئر پورٹ کی نجکاری روکنے کے حکم میں بھی 5 جولائی تک توسیع دیدی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے ڈاکٹر مبشر حسن کی درخواست پر سماعت کی جس میں لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے ایئر پورٹس کی مجوزہ نجکاری کو چیلنج کیا گیا ہے ۔

درخواست گزار نے الزام لگایا کہ ائیر پورٹس کی نجکاری کے ذریعے مہنگی ترین اراضی کوڑیوں کے عوض فروخت کر دی جائے گی جبکہ ایئر پورٹس کی نجکاری ملکی مفاد میں نہیں۔عدالتی استفسار پر وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ۔عدالت نے نجکاری کمیشن اور سول ایوی ایشن سے تفصیلی جواب مانگ لیا اور لاہور ائیرپورٹ کی نجکاری کے حکم امتناعی میں 5 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :