متنازعہ مواد پر فیس بک ‘ ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا ویب سائٹس کو بند نہیں کیا جاسکتا، قومی سلامتی کمیٹی

جمعرات 15 جون 2017 17:01

متنازعہ مواد پر فیس بک ‘ ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا ویب سائٹس کو بند نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی میں واضح کردیا گیا ہے کہ کسی متنازعہ مواد کی موجودگی کے معاملے پر فیس بک ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا ویب سائٹس کو بند نہیں کیا جاسکتا۔ جمعرات کو پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی میں سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کے مواد کی موجودگی کا معاملہ بھی اٹھا تھا اپوزیشن کی بعض جماعتوںکی طرف سے یہ معاملہ اٹھایا گیا ان جماعتوں نے کالعدم تنظیموں کی طرف سے سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی متفقہ فیصلہ نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

کالعدم تنظیموں کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں پر بھی بریفنگ دی گئی اجلاس میں قومی سلامتی و خارجہ امور کے مشیروں اور وزارتوںکے اعلیٰ حکام نے اہم امور سے آگاہ کیا۔ وزیر قانون و انصاف زاہد حامد‘ پی پی پی کی رہنما شیری رحمن‘ سید نوید قمر‘ شاہ محمود قریشی‘ مشاہد حسین سید‘ صاحبزادہ طارق الله‘ خالد مقبول صدیقی‘ طلحہ محمود اور دیگر اراکین شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد سپیکر سردار ایاز صادق نے سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کے معاملے پر بھی بات کی اور ساتھ واضح کیاکہ فیس بک‘ ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا ویب سائٹس بند کی جاسکتی ہیں سوشل میڈیا کی اپنی پالیسی ہے۔

متعلقہ عنوان :