آٹھویں جماعت کی طالبہ کے گردے میں سوراخ،بیٹی کے علاج کیلئے والد مخیر حضرات سے استدعا

جمعرات 15 جون 2017 18:15

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) یونین کونسل تھوہا محرم خان کی ڈھوک انواکی میں آٹھویں جماعت کی طالبہ گردے میں سوراخ کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، علاج اتنا مہنگا ہے کہ مقامی ڈاکٹروں نے جواب دے دیا ہے، تنزیلہ بیگم دختر پھل بہار اس وقت گائوں میں موت اور حیات کی کشمکش میں ہے، بچی کا والد امام مسجد ہے اور اس کے پاس بچی کے علاج کیلئے پیسے نہیں ہیں، امام مسجد پھل بہار نے مخیر حضرات سے استدعا کی ہے کہ اس کی بیٹی کیلئے علاج کی رقم فراہم کریں، انہوںنے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی استدعا کی ہے کہ اس کی تیرہ سالہ بچی کا علاج کرایا جائے، امام مسجد کا موبائل نمبر0300-5472986ہے۔

متعلقہ عنوان :