استثنیٰ ہونے کے باوجود وزیر اعظم نے اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کر دیا،چودھری برجیس طاہر
ملک میں قانون کی مکمل حکمرانی ہے ،مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اداروں کی بالادستی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے، وفاقی وزیر
جمعرات 15 جون 2017 19:23
(جاری ہے)
اُنہوںنے کہا کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ وزیرا عظم کے پاس استثنیٰ ہونے کے باوجود انہوں نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نادان سیاست دان اور سیاسی پنڈت آج دیکھ لیں کہ وزیراعظم نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر پاکستان کے عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں اس قسم کی تحقیقات میں پیشی کے موقع پر سیاسی قائدین نے بیماری اور یہاں تک کہ ذہنی کیفیت ٹھیک نہ ہونے کے بھی حیلے بہانے کیے اور قانون کے شکنجے سے بچنے کے لیے ہسپتالوں میںبھی پناہ لی۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام کے سب سے دل عزیز سیاسی قائد نے حقیقی طورپر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ہرقسم کے حالات کا سامنا کرنے کا بھرپور عزم اور حوصلہ رکھتے ہیں ۔چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اداروں کی بالادستی کے لیے کام کیا ہے انہوںنے کہا کہ عدلیہ کی آزادی تحریک میں مسلم لیگ(ن) نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور عدلیہ کو وہ مقام دلوایا جس پر وہ آج موجود ہے اسی طرح جے آئی ٹی کے چند ممبران کے خلاف تحفظات ہونے کے باوجود اداروں کے استحکام اور بالا دستی کی خاطر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر پائی پائی کا حساب دے دیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس کے برعکس احتساب کا واویلا کرنے والے عملی طور پر اپنے احتساب کے لیے ہرگز راضی نہیں ہیں اور عمران خان کئی عدالتوں کی جانب سے باربار بلانے کے باوجود عدالتوں اور الیکشن کمیشن سے کسی بھی قسم کا تعاون کرنے کو تیار نہیں ہیں اور وہ صرف اُسی عدالتی حکم کو مانتے ہیں جو اُن کے حق میں آتا ہے اور جو عدالتی حکم اُن کے خلاف آتا ہے اُس کو نہ صرف تسلیم کرنے سے انکار کر دیتے ہیں بلکہ اُس عدلیہ کو بھی بلواسطہ یا بلاوسطہ تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے 20 کروڑ عوام نے خود دیکھ لیا ہے کہ کون سی سیاسی قیادت ملک میں قانون کی مکمل حکمرانی اور بالادستی کے لیے حقیقی معنوں میں کوشاں ہے اور کونسی سیاسی جماعت دیگرسیاسی جماعتوں کے کرپٹ سیاست دانوںکو اکٹھا کر محض انصاف کے جھوٹے نعرے لگا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سیاسی طورپر انتہائی باشعور ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ مخالفین کی سازشیں محض اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے تک محدود نہیں ہیں بلکہ اُن کے اس طرز عمل سے ملک کے ترقی کے سفر اور سیاسی استحکام کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جس کو پاکستان کے عوام ہر گز معاف نہیں کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.