وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا ’’ نوازشریف میرافخر ہے‘‘کے ہیش ٹیگ سے ٹویٹ

وزیر اعظم نے جے آئی ٹی ٰکے سامنے پیش ہو کر خوش آئند اور قابل تقلید مثال قائم کی ہے ،ْمریم نواز

جمعرات 15 جون 2017 19:56

وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا ’’ نوازشریف میرافخر ہے‘‘کے ہیش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ’’نوازشریف میرافخر ہے‘‘کے ہیش ٹیگ سے ٹویٹ کیا یہ ہیش ٹیگ نے ٹئٹر پر ٹاپ ترینڈ بھی بنا رہا ۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن تاریخ رقم ہو رہی ہے اور خوش آئند مثال قائم ہو رہی ہے جس کی دوسروں کو تقلید کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وزیراعظم کی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی روانگی سے قبل وہ خود، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ، وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی اور سینیٹر پرویز رشید موجود تھے۔

انہوںنے تصاویر کے ساتھ یہ کیپشن دیاکہ وزیراعظم جوڈیشل اکیڈمی کے لئے روانہ ہو گئے ، ان کے رفقاء کار نے انہیں رخصت کیا۔