سندھ ہائیکورٹ نے جے جے ایل کرپشن ریفرنس میں ملوث ملزما ن کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کردی

جمعرات 15 جون 2017 20:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ نے 17 ارب روپے جے جے ایل کرپشن ریفرنس میں ملوث ملزمان اقبال زیڈ احمد ، ملک عثمان ، بشارت مرزا ودیگر کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی درخواست ضمانے کی جمعرات کو سماعت کے موقع پر پر وکلاء صفائی کی عدالت میں عدم پیشی پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہ۰وئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بڑے لوگ ضمانت اس لئے ضمانت ھاصل کرتے ہیں کہ مقدمے کی سماعت رکوادی جائے جج کے مطابق اگر بڑ ے لوگوں کی ضمانت منظور کراکر مقدمہ نہیں چلانا ہے تو پھر غریبوں کو بھی جیل سے نکالنے کے لئے جیل کے دروازے کھول دئیے جائیں ۔

(جاری ہے)

عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے وکلاء صفائی سے درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرلئے ہیں ۔ ریفرنس میں پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سابق وزیر ڈاکٹر عاصم حسین مرکزی ملزم ہے جنہوں نے ضمانت حاصل کی ہوئی ہے ۔