موغا دیشوکے ہوٹل پر حملے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے

جمعرات 15 جون 2017 20:30

موغا دیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشوکے ایک ہوٹل پر حملے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ شدت پسندوں نے پہلے ایک خود کش کار بم حملہ کیا اور پھر ہوٹل پر فائرنگ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

حملہ آوروں نے 20 افراد کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔ پولیس کے مطابق پانچوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا اور اب صورتحال قابو میں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ہوٹل کا زیادہ تر حصہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دہشت گرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :