مشاہد اللہ خان دورہ لندن کے دوران اپنے خرچ پر ہوٹل میں ٹھہرے اور بل کی ادائیگی کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کی، ترجمان پی آئی اے

جمعرات 15 جون 2017 21:02

مشاہد اللہ خان دورہ لندن کے دوران اپنے خرچ پر ہوٹل میں ٹھہرے اور بل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2017ء) پی آئی اے کے ترجمان نے میڈیا میں سینیٹر مشاہد اللہ خان کے حوالے سے نشر اور شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ اپنے لندن کے دورے کے دوران اپنے خرچ پر ہوٹل میں ٹھہرے اور انہوں نے اپنے ہوٹل بل کی ادائیگی کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید بتایا کہ مشاہد اللہ خان نے بھی لندن میں اسی ہوٹل میں قیام کیا جس میں پی آئی اے کا کریو رہائش پذیر ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :