شمالی کوریا نے امریکی قیدی کو انسانی بنیادوں پر رہا کردیا

جمعرات 15 جون 2017 21:04

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2017ء) شمالی کوریا نے امریکی قیدی کو انسانی بنیادوں پر رہا کر دیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی قیدی کو13 جون کو امریکا واپس بھیجا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی قیدی دو دن قبل جیل میں کوما میں چلا گیا تھا، امریکی طالبعلم اوٹو فیڈرک وار مبیر کو شمالی کوریا کیخلاف مواد رکھنے پر2016 میں گرفتار کیا گیا تھا۔شمالی کوریا کے خلاف مواد رکھنے کے الزام میں عدالت نے امریکی طالب علم کو 15سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، امریکی میڈیا کا امریکی حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ اوٹو فیڈرک کو قید میں مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :