کرپٹ لوگ دنیا بھر میں گھوم رہے ہیں کوئی نہیں پوچھتا اور بکری چوروں کو جیل میں ڈالا ہوا ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 15 جون 2017 20:57

کرپٹ لوگ دنیا بھر میں گھوم رہے ہیں کوئی نہیں پوچھتا اور بکری چوروں کو ..
 کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2017ء) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگ دنیا بھر میں گھوم رہے ہیں کوئی نہیں پوچھتا اور بکری چوروں کو جیل میں ڈالا ہوا ہے۔ بکری چوروں کوجیل میں رکھنے کا کیا فائدہ۔سندھ ہائیکورٹ میں سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کیخلاف سترہ ارب روپے کی کرپشن میں شریک ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست ضمانت پر دلائل کیلئے ملزمان کے وکلا کی جانب سے مہلت طلب کرنے پرچیف جسٹس ہائیکورٹ شدید برہم ہوگئے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کرپٹ لوگ دنیا بھر میں گھوم رہے ہیں کوئی نہیں پوچھتا، جبکہ بکری چوروں کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، بکری چوروں کوجیل میں رکھنے کا کیا فائدہ، پھرجیلوں کے دروازے کھول دیتے ہیں۔عدالت نے ملزمان کے وکلا کودلائل دینے کیلئے پانچ جولائی کی آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ملزم بشارت مزرا،ملک عثمان،خالد رحمان اور دیگر نے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔ تمام ملزمان ڈاکٹر عاصم کے خلاف درج سترہ ارب روپے کرپشن ریفرنس میں شریک ملزمان ہیں۔