ٹھل کے قریب اغوا کے دوران مزاحمت پر لڑکی کے بال نوچ دیئے گئے،اغوا کار پکڑلیا گیا

جمعرات 15 جون 2017 21:09

ٹھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2017ء) ٹھل کے قریب اغوا کے دوران مزاحمت پر لڑکی کے بال نوچ دیئے گئے،اغوا کار پکڑلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹھل کے قریب باہو کھوسو تھانہ کے حدود قصبہ واحد بخش کھوسو میں ملزمان نے 15 سالہ تہمینا خاتون کو گزشتہ روز اغوا کرنے کی کوشش کی تو لڑکی نے اغوا کاروں سے مزاحمت کی جس پر ملزمان لڑکی کو بالوں سے پکڑ گھسیٹتے رہے اور سر کے بال نوچتے رہے اسی دوران متاثرہ لڑکی کی آہ پکار پر ڈاکوں نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی مگر لڑکی کی آہ و پکار پر اہلِ محلہ نے پنہچ کر سہراب بنگلانی نامی اغوا کار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا,بعد ازاں متاثرہ لڑکی کے باپ امام الدین کی مدعیت میں باہو کھوسو تھانے پر 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :