ناجائز منافع خوری پر دکانداروں و ہوٹل مالکان کو 37ہزار سے زائد جرمانہ

جمعرات 15 جون 2017 22:00

بوریوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شیخ محمد یونس نے بورے والااورگرد و نواح میں مختلف مقامات پر ناجائز منافع خوروں اور احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو مجموعی طور پر 37ہزار ایک سو روپے کے جرمانے کئے ہیں،تفصیل کے مطابق سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے یکم رمضان سے اب تک مجموعی طور پر کل37ہزار ایک سوروپے نقد جرمانہ کیاجن میں اشیائے خورونوش ،سبزی ،پھل ،فروش ،قصاب اور ہوٹل مالکان شامل ہیں،انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی کی ہدایت پر گرانفروشوں اور احترا م رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :