ڈیرہ مراد جمالی میں احترام رمضان کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی خصوصی ہدایت

انتظامیہ کی کارروائی خفیہ چلنے والے چار ہوٹل سیل کرکے کھانے پینے کی اشیاء ضبط کر کے ہوٹل مالکان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 15 جون 2017 22:18

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) ڈیرہ مراد جمالی میں احترام رمضان کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی خصوصی ہدایت پر انتظامیہ کی کارروائی خفیہ چلنے والے چار ہوٹل سیل کرکے کھانے پینے کی اشیاء ضبط کر کے ہوٹل مالکان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصر کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ نے پولیس نفری کے ہمراہ پٹ فیڈر پل مین بازار میں خفیہ طور پر ماہ رمضان کے احترام کی کھلی خلاف ورزی کرکے کھانے چائے کے ہوٹل چلا رہے تھے جس پر کارروائی کرتے ہوئے چار ہوٹل سیل کرکے کھانے پینے کی اشیاء ضبط کر کے ہوٹل مالکان کو گرفتار کر لیا مزید کارروائی نصیرآباد انتظامیہ کر رہی ہے تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ نے کہاکہ نصیرآباد میں ماہ رمضان میں احترام رمضان کے سلسلے میں کھانے پینے ہوٹل مکمل طور پر ایک ماہ کیلئے بند کردیئے ہیں لیکن مذکورہ چار ہوٹل خفیہ طور پر چل رہے تھے جن کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :