وزیراعظم کے نا اہل ہونے کی صورت میں اگلی بڑی لڑائی مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان ہوگی: روف کلاسرا

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 جون 2017 22:43

وزیراعظم کے نا اہل ہونے کی صورت میں اگلی بڑی لڑائی مریم نواز اور حمزہ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جون ۔2017ء) روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے نا اہل ہونے کی صورت میں اگلی بڑی لڑائی مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شریف اگر نااہل ہو گئے تو پھر اس کے سب سے زیادہ منفی اثرات شریف خاندان پر پڑیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے نا اہل ہونے کی صورت میں اگلی بڑی لڑائی مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان ہوگی۔ وزیراعظم کے جانشین کے طور پر حمزہ شہباز مریم نواز کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار ہیں۔ 2014 کے دھرنوں کے دنوں میں بھی جب شہباز شریف کے استعفے کی بات کی گئی تھی تو یہ حمزہ شہباز ہی تھے جنہوں نے شریف خاندان میں اس تجویز کی کھل کر مخالفت کی تھی۔